لاہور(این این آئی)نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں بہتری کے لئے صرف حکومت سے توقعات وابستہ کرنے کی بجائے ہرشخص کواپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا،دوسروں سے بھلائی کی امید سے پہلے ہمیںخودبھی اس کی مشق کرنی چاہیے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دورمیں ہر کوئی دوسرے کے کاندھوں پر ذمہ دار ی ڈال دیتا ہے۔
جوکسی طرح بھی درست نہیں ۔ہمیں ہرکام کی توقع اورامیدیں حکومت سے وابستہ نہیں کرنی چاہئیں،جب تک ہم خودکو ٹھیک نہیں کرینگے نظام میں بہتری نہیں آسکتی ۔ بہت سے حکومتی شعبہ جات میں خرابیاں ہوںگی لیکن ہمیں خود کو بھی سنوارناہوگاپھر ہم برائی کیخلاف جہاد کر سکتے ہیں ۔ جب ہمارے اندر بے شماربرائیاں موجود ہوںہم کیسے کسی دوسرے کو اصلاح کیلئے کہہ سکتے ہیں۔