جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

قابل تقسیم محاصل،صوبوں کے حصے میں کمی پرسندھ کوتحفظات

datetime 13  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے قابل تقسیم محاصل کے پول سے صوبوں کے حصے میں کمی کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاق کو خط لکھا ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر ریونیو شارٹ فال کے باعث قابل تقسیم محاصل کے پول سے حصے میں مزید کمی ہوتی ہے تو سندھ حکومت شدید مالی بحران سے دوچار ہوجائے گی کیونکہ اس وقت بھی وفاق کی جانب سے حصہ کم کرنے کے باعث شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیربرائے خزانہ، توانائی ، منصوبہ بندی و ترقیات مراد علی شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھا گیا ہے جس میں انھوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ مالی سال2015-16 کے وفاقی بجٹ اور اس کے ساتھ رواں مالی سال 2014-15کے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کے بارے میں شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
لیٹر میں کہا گیاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے لیے قابل تقسیم محاصل کے پول سے صوبوں کے حصے کے جو تخمینہ جات دیے گئے تھے اس کے مطابق سندھ کو قابل تقسیم محاصل کے پول سے 30 جون 2015 تک مجموعی طور پر 381.383 ارب روپے ملنا تھے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2015-16کے وفاقی بجٹ میں پیش کیے جانے والے رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات میں سندھ کا یہ حصہ کم کرکے353.77ارب روپے کردیا ہے۔
لیٹر میں کہا گیاکہ رواں مالی سال کے شیئر میں سے 31مئی 2015تک سندھ حکومت کو 287.958 ارب روپے ملے جبکہ نظر ثانی شدہ حصے و تخمینے کے مطابق 30جون 2015 مزید 65.81 ارب روپے ملنا ہیں۔
تاہم اصل تخمینہ جات کے مطابق سندھ کو30 جون 2015 تک 93.43ارب روپے ملنا ہیں لہذا اگر رواں مالی سال کے لیے مقررہ نظر ثانی شدہ ریونیو ہدف میں بھی شارٹ فال آتا ہے تو اس سے سندھ کا حصہ مزید کم ہوجائے گا جس سے سندھ حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہوجائے گی۔ لیٹر میںکہا گیاکہ قابل تقسیم محاصل کے پول کے علاوہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو کی جانے والی براہ راست منتقلیوں میں بھی کمی کی گئی ہے اور نظرثانی شدہ تخمینہ جات میں براہ راست منتقلیوں کی مد میں بھی سندھ کے حصے میں کمی کردی گئی ہے لہذا شیئر میں کمی سے سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے بھی متاثر ہوں گے اور حکومت کو مالی مشکلات درپیش آئیں گی۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…