جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی، اسلام آباد میں بھی موسم ابر آلود

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی، پہاڑوں پر برفباری باری کا امکان ہے، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں مزید بارش کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود، آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور بارش بھی ہو سکتی ہے۔

مری اور گلیات میں ہلکی بوندا باندی ہوئی اس کے علاوہ گلیات کی بالائی چوٹیوں پر برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب شانگلہ بھر اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری شروع ہوگئی،وادی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا جبکہ لوگوں نے گرم مشروبات کا استعمال شروع کردیا اور کمبل، سویٹر اوڑھ لئے۔ بارشوں کے بعد سوختہ لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، سرد علاقوں میں رہائش پذیر مکینوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کے اس نئے سلسلے کو ہفتہ کی شام تک جاری رہنے کی پیشگوئی ظاہر کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں دسمبر کے مہینہ میں سموگ صورتحال کی صورتحال کے حوالے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہ دسمبر میں سموگ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔ جاری کئے گئے الرٹ کے مطابق صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔ بارش ہونے کی صورت میں درجہ حرات میں کمی واقع ہوگئی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ اسلام آباد میں بوندا باندی ہوئی اور اس وقت بھی اسلام آباد میں بھی مطلع ابر آلود ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…