جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

 عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے،د و دن بعد کیا ہوگا؟رکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی نور الحق قادری نے اپوزیشن کو خبردارکردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے،مولانا فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کومعاہدہ پرقائم رہنے کیلئے قائل کرینگے،اگرحالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے توشاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں،نقصان جو بھی ہوگا

اس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی۔جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امو ر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نور الحق قادری نے کہا کہ (آج)ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہو گی جس میں اہم فیصلے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کومعاہدہ پرقائم رہنے کیلئے قائل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جو مشکلات کا باعث بنے، پر امید ہیں اللہ تعالی بہتر کریں گے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ اگرحالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے توشاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ  نقصان جو بھی ہوگااس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ رہبر کمیٹی کی وساطت سے مولانا فضل الرحمان تک رسائی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے او آئی سی اور یو این کے پلیٹ فارم  پر جس طرح اسلام کی جنگ لڑی بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر بے ہودہ الزام لگانا علماء اکرام کو زیب نہیں دیتا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے،مولانا فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کومعاہدہ پرقائم رہنے کیلئے قائل کرینگے،اگرحالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے توشاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں،نقصان جو بھی ہوگااس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…