بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آزادی مارچ ناکام ہوگیا، چھ جماعتیں کتنے ہزار لوگ لا سکیں،بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ملین مارچ کا دعوی کرنے والی پانچ چھ جماعتیں مل کر چند ہزار لوگ لاسکیں ہیں اور ان کو ملین مارچ میں مکمل ناکامی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مسلسل یہ بات کرنا کہ میں کسی معاہدے کونہیں مانتا، دو دن میں استعفی دیدیں۔

انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کا دعوی کرنے والی پانچ چھ جماعتیں مل کر چند ہزار لوگ لاسکیں ہیں اور ان کو ملین مارچ میں مکمل ناکامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے درد اور معیشت کی تباہ کاری کی جو داستان مولانا فضل الرحمان نے بیا ن کی ہے، عوام اس کومانیں یا ورلڈ بینک کے صدر نے جو پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں جانے کی بات کی ہے۔ اس کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیامیں پاکستان اور اسلام کا مثبت چہرہ اجاگر کیاہے، مولانافضل الرحمان اسلام کا من پسند ایجنڈا  پیش کررہے ہیں کہ دھرنے میں خواتین  کو نظر نہیں آناچاہئے جو پاکستان کی نصف آبادی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قومی سلامتی اور وقار کے سب سے بڑے علمبردار ہیں۔ پاکستان کے 22کروڑ پاکستانیوں کا اس بات پر یقین ہے کہ کشمیر ہمارے وجود کاحصہ ہے اور پاکستان کیلئے لازم وملزوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم ہندوستان کا حقیقی چہرہ دنیا کودکھا رہے تھے تو اس وقت کشمیر کے بیا نیے سے ہٹ کر کسی اور ایجنڈے پر بات کرنا کشمیر ایشوکے لئے مناسب نہیں ہے۔قبل ازیں  پلاننگ کمیشن میں وفاقی وزرا شیخ رشید احمد اور عمر ایوب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک میں غیر اخلاقی اقدامات متعارف کرانے والے مسلم لیگ (ن)کے رہنما آج پھر جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک طے شدہ اہداف کے مطابق تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، سی پیک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی حکومت نے اپوزیشن کے دھرنے میں ایسا مظاہرہ نہیں کیا جس طرح پاکستان تحریک انصاف  کی حکومت نے کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘آنسو گیس، ربڑ کی گولیاں اور واٹر کینن کا استعمال دور کی باتیں نہیں ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‘موجودہ حکومت نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا، جن قوتوں نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھا ہے انہوں نے جمہوریت کی نفی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو اس دلدل میں دھکیلا جن کی وجہ سے ملکی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے وہ آج کنٹینر پر اکٹھے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ موجودہ حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات محنت سے ملکی معیشت اپنے پاوں پر کھڑی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ  غیر اخلاقی اقدام متعارف کرانے والی مسلم لیگ (ن)آج سازشیں کرنے میں مصروف ہے،انہیں مایوسی ہوئی، یہ اتحاد جلد بیچ چوراہے ٹوٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان کے حسد میں اکٹھا ہونے والے آپس میں سچ نہیں بول رہے، وہ ملک کے ساتھ کیا سچ بولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ‘سی پیک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو آج آئینہ دکھا دیا ہے، سی پیک اسی طرح تیزی سے جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…