جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

داعش نے البغدادی کی موت کی تصدیق کردی، جانشین نامزد ،امریکا کو سبق سکھانے کی دھمکی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اپنے لیڈر ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے اور ابوابراہیم الہاشمی القریشی کو ان کا جانشین نامزد کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے ترجمان ابوحمزہ القریشی نے ایک صوتی بیان جاری کیا اور اس میں کہا کہ ہم عقیدت مندوں کے کمانڈر کا سوگ منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ابوبکر البغدادی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شام کے

شمال مغربی صوبے ادلب میں امریکا کی خصوصی فورسز کی ایک کارروائی میں مارے گئے تھے۔وہ 2014ء سے داعش کے سربراہ چلے آرہے تھے۔ان کی عمر48 سال تھی۔ترجمان نے اتوار کو ایک اور حملے میں داعش کے ایک سابقہ ترجمان ابو حسن المہاجر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ۔اس نے بیان میں کہا کہ داعش کی قانون ساز اور مشاورتی کونسل کا ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کے بعد طلب کیا گیا تھا۔اس سات منٹ کے صوتی پیغام میں کہا گیا کہ دولت اسلامیہ کی شوریٰ کونسل کا شیخ ابوبکر البغدادی کی شہادت کی تصدیق کے فوری بعد اجلاس طلب کیا گیا تھا اور جہادی لیڈروں نے ان کے جانشین پر اتفاق کیا ہے۔داعش کے ترجمان نے امریکا کو بھی سخت انتباہ جاری کیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے اتوار کوایک نشری تقریر میں خود ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سرنگ میں پھنس کررہ گیا تھا۔ وہ چیخ اور چلا رہا تھا۔وہ ایک کتے کی موت مارا گیا تھا۔داعش کے ترجمان نے اس نئے صوتی پیغام میں ٹرمپ کو ایک ’’احمق بوڑھا‘‘ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اس کے حامیوں سے بغدادی کی موت کا انتقام لیا جائے گا۔ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکا کو زیادہ خوش نہیں ہونا چاہیے،آپ کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ آپ سب کچھ بھول جائیں گے اور بغدادی کے دنوں کی فتوحات کی یاد تازہ کر دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…