ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

  آزادی مارچ  اسلام آباد پہنچ گیا، روٹ میں تبدیلی کے باعث استقبالیہ کیمپوں پر موجود ن لیگی کارکنان انتظارکرتے رہ گئے،شہری خوار

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019 |

راولپنڈی (آن لائن) جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر آزادی مارچ جمعرات کی رات اسلام آباد پہنچ گیا ٓآزادی مارچ کے روٹ میں تبدیلی کے باعث مری روڈ پر جمعیت علما اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں پر موجود کارکنان کی بڑی تعداد تمام دن انتظار کے بعد مایوس لوٹ گئی جبکہ صورتحال کو بھانپتے ہوئے مسلم لیگ ن نے اعلان شدہ استقبالیہ کیمپ ملتوی کر دیا

تاہم راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ کے ناقص انتظامات کے باعث جڑواں شہروں کے عوام تمام دن شدید مشکلات سے دوچار رہے مری روڈ پر شمس آباد،اور فیض آباد سمیت بعض دیگر مقامات پر کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باعث بالخصوص ملازمت پیشہ افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا میٹرو بس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث شہری پیدل آمدورفت پر مجبور رہے جبکہ اس موقع پر ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیور دوگنا کرائے وصول کرتے رہے اس موقع پر شہر کے بعض علاقوں میں کیبل اور انٹرنیٹ سروس بھی بار بار معطل ہوتی رہی اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں صبح گھر سے نکلنے سے لے کر شام دفاتر سے واپسی تک کسی جگہ بھی آزادی مارچ کے شرکا دکھائی نہیں دیئے لیکن مقامی انتظامیہ نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کی علی الصبح ہی مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے بند کر کے تمام دن شہریوں کی زندگی اجیرن بنائے رکھی آمدورفت میں انتظامی رکاوٹون اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث دفاتر میں حاضری بھی انتہائی کم رہی قبل ازیں پیپلز پارٹی راولپنڈی کینٹ اور سٹی نے سید حیدر علی شاہ بخاری اور ملک خالد نواز بوبی کی قیادت میں لیاقت باغ میٹرو سٹیشن کے قریب مشترکہ استقبالیہ کیمپ لگایا جہاں کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہی جبکہ جے یو آئی کی مقامی قیادت نے موتی محل چوک کے قریب استقبالیہ کیمپ لگایا تاہم جڑواں شہروں کی انتظامیہ اورآزادی مارچ کے منتظمین کے درمیان مذاکرات کے بعد مارچ کا روٹ تبدیل کر دیا گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…