اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے کیلئے دہشتگردو ں نے منصوبہ بند ی کرلی، دہشت گرد مولانا کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جبکہ حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔میڈیا رپورٹس میں انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے دوران نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملے کی
منصوبہ بندی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دہشت گرد مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کر سکتے ہیں جبکہ بارود سے بھری گاڑی بھی حملے میں استعمال ہوسکتی ہے،انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گردوں کی منصوبہ بندی اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی ہے اور ان خطرات سے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت کمشنر راولپنڈی اور آئی پی او راولپنڈی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔