بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دو نہیں ایک پاکستان ،حکومت نےنواز شریف کو عدالتی حکم پر دیا جانے والا ریلیف تمام قیدیوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں مارچ کے شرکاء کی سکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مارچ کے حوالے سے مختلف شہروں میں اٹھائے گئے سکیوررٹی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اورکاروبار زندگی میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر اجلاس میں جیلوں میں بند شدید بیمار قیدیوں کو بھی علاج معالجے کی معیاری سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے جیلوں میں بند شدید بیمار قیدیوں کی فہرست طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شدید بیمار قیدیوں کی فہرست جلد تیار کرکے پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بند قیدیوں کو بھی بہترین علاج معالجہ دیں گے۔ یہ دو نہیں، ایک پاکستان ہے۔ جیلوں میں بند شدید بیمار قیدیوں کو بھی علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملنا ان کا حق ہے اور پنجاب حکومت یہ حق شدید بیمار قیدیوں کو دے گی۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے مارچ کے شرکاء کی سکیورٹی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ا نسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

انجینئرز کی تربیت کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب اور لیمپرو میلن لمیٹڈ پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تھے۔سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب ساجد ظفر ڈال اور صدر لیمپرو میلن پاکستان صباحت رفیق نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت ہر سال 5 ہزار انجینئرز کو لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا کورس کرایا جائے گا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے انجینئرز لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا کورس کے اہل ہوں گے۔ہر سال 5 ہزار انجینئرنگ کے طالب علم لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا امتحان دیں گے اوریہ معاہدہ اگلے 10 برس کیلئے ہوگا۔لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کے امتحان میں کامیاب انجینئرز کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔لیمپرو میلن لمیٹڈ 50 طالب علموں کو فری تربیت بھی فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں انجینئرز کی بڑھتی ہوئی طلب کی ضروریات پورا کرنے کیلئے یہ معاہدہ بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس معاہدے سے پاکستان خصوصاً پنجاب کے انجینئرز کو سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں بہترین روزگار کے مواقع ملیں گے اوراگلے 5 برس کے دوران پاکستان کے 70 ہزار انجینئرز انٹرنیشنل سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں ملازمتیں حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سکلز کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ نوجوانوں کے روشن مستقبل پروگرام کیلئے یہ پروگرام ایک نوید ہے۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسرہمایوں،اراکین اسمبلی،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ڈی جی لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی، متعلقہ افسران اورلیمپرو میلن لمیٹڈ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کے والد کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…