اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

الزام لگانے والا مر گیا، کیون اسپیسی کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ خارج

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکی شہر لاس اینجلس کی عدالت نے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار 59 سالہ کیون اسپیسی کے خلاف ہراسانی کا ایک کیس خارج کردیا۔کیون اسپیسی پر ایک کم عمر لڑکے کے سمیت کم سے کم 30 مرد و خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات ہیں۔

کیون اسپیسی کے خلاف ہراساں کا الزام لگانے والے ایک شخص نے رواں برس جولائی میں ان کیخلاف دائر کیا گیا مقدمہ واپس بھی لیا تھا۔علاوہ ازیں کیون اسپیسی پر کم عمری میں ہراسانی کا الزام لگانے والے 18 سالہ لڑکے کی جانب سے عدالت میں اداکار کیخلاف گواہی نہ دینے کے بعد ان کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ بھی ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ کیون اسپیسی پر ہراساں کا ایک مقدمہ دائر کرنے والے شخص کی موت کے بعد اداکار کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ ختم کردیا گیا۔لاس اینجلس کے پراسیکوٹرز نے کیون اسپیسی کے خلاف ’ ہراساں‘ کا مقدمہ ختم کئے جانے کی تصدیق کی۔پراسیکیوٹرز کے مطابق چوں کہ اداکار کے خلاف ہراسانی کا الزام لگانے والے شخص کی موت ہوچکی ہے، اس لیے اب اس مقدمے کی اہمیت نہیں رہی۔رپورٹ کے مطابق مرجانے والے شخص نے کیون اسپیسی پر مساج کرانے کے دوران 2016 میں نامناسب انداز میں مخصوص اعضا کو چھونے کا الزام لگایا تھا۔مرجانے والے شخص نے اداکار کے خلاف لاس اینجلس کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس پر سماعتیں بھی ہوئیں، تاہم اب عدالت نے الزام لگانے والے شخص کی موت کے بعد اداکار کے خلاف مقدمہ خارج کردیا۔کیون اسپیسی کے خلاف لاس اینجلس، کیلیفورنیا، میساچوٹس اور نیویارک سمیت امریکا کے دیگر شہروں کی عدالتوں میں کیسز زیر التوا ہیں اور ان کے خلاف دائر کئے گئے کیسز میں سے محض 2 کیس ختم ہوئے ہیں۔اگر ان پر کسی بھی مرد یا خاتون کے ساتھ ہراسانی کا الزام ثابت ہوگیا تو انہیں قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔کیون اسپیسی پر ابتدائی طور پر 2017 ءمیں ہراسانی اور کے کیسز سامنے آئے تھے، ان پر ایک ساتھ کام کرنے والی مرد اداکاروں سمیت خواتین نے بھی ہراسانی کے الزامات لگا رکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…