جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ر و فلمساز شباب کیرانوی کی 37ویں برسی 5نومبر کو منائی جائیگی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ر و فلمساز شباب کیرانوی کی 37ویں برسی 5نومبر کو منائی جائے گی۔شباب کیرانوی 1925 میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے جن کا اصل نام حافظ نذیر احمد تھا۔ وہ بنیادی طور پر حافظ قرآن تھے۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1955 میں بطور پروڈیوسر فلم ’’جلن ‘‘سے کیا جبکہ بطور ہدایتکار ر ان کی پہلی فلم ’’ثریا ‘‘تھی۔انہوںنے اپنے کیریئر کے دوران بے شمار شہرہ آفاق فلمیں بنائیں ۔ تین سال بعد سپر ہٹ موویز کے بینر تلے انہوں نے ’’ٹھنڈی سڑک ‘‘فلم بنائی جو قدرے کامیاب ہوئی۔1960 میں اسی ادارے کے تحت انہوں نے ایک جادوئی ٹائپ فلم ’’گلبدن ‘‘بنائی اور حسب معمول اس کی ہدایات بھی اے حمید ہی نے دیں۔انہوں نے پہلی باراپنے ہی ادارے سپر ہٹ موویز کی فلم ’’ثریا ‘‘کی ڈائریکشن دی جو ایک عمدہ ومعیاری اور کامیاب شاہکار ثابت ہونے سمیت شباب کیرانوی کے ہدایتکار انہ کیریئر کیلئے سنگ میل ثابت ہوئی ۔بطور ہدایتکار کامیاب فلموں میںثریا،مہتاب ،ماں کے آنسو،شکریہ،جمیلہ ،عورت کا پیار ،آئینہ،انسانیت ،دل دیوانہ،میری دوستی میرا پیار ،شاہی محل،تمہی ہو محبوب میرے ،انسان اور آدمی ،انصاف اور قانون ،افسانہ زندگی کا ،بازار ،دل کا آئینہ ،من کی جیت  پردے میں رہنے دو ،آئینہ اور صورت ،میرا نام ہے محبت ،انسان اور فرشتہ سمیت دیگردرجنوں فلمیں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…