بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ،2050 تک ممبئی کے مٹ جانے کا خدشہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں سطح سمندر میں تیزی سے اضافے کے باعث 2050 تک ممبئی کے مٹ جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک ریسرچ میں سیٹلائٹ ریڈنگ کے ذریعے زمین کی بلندی کا حساب لگانے کا ایک بہترین طریقہ تیار کیا گیا ہے۔ جو بڑے علاقوں میں سطح سمندر میں اضافے کے اثرات کا اندازہ لگانے کا ایک معیاری طریقہ ہے۔نئی تحقیق کے مطابق ممبئی میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد آج بھی ایسے ہیں جو سطح سمندر سے نیچے آبادبستیوں

میں رہائش پذیر ہیں۔نقل مکانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا تھا کہ سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اب ممبئی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وہاں سے دوسری جگہ منتقلی کی تیاری شروع کر دینی چاہیے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل فانی نامی طوفان بھارت کی مشرقی ریاست اْڑیسہ کے ساحل سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی جبکہ مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ طوفان نے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…