جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

مجھے ’’ کوڈو‘‘ کانام حاجی البیلامرحوم نے دیاتھا : جاوید کوڈو

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)نامور اداکارجاوید کوڈونے کہا ہے کہ مجھے ’’ کوڈو‘‘ کانام حاجی البیلامرحوم نے دیاتھا اورانہوںنے کہاتھاکہ اسی نام میں برکت پڑے گی ،چھوٹے قدرکی وجہ سے زندگی میں بڑی مشکلات آئیں لیکن میں نے ان کا سامنا کیا اوراللہ تعالیٰ نے مجھے پوری دنیا میں ایک پہچان دی ۔ایک انٹرویو میں جاوید کوڈو نے کہاکہ میں دنیا میں سب سے زیادہ سفر کرنے والا چھوٹے قدکافنکار ہوں اور میرے 7پاسپورٹس کے صفحات ویزوں کی سٹیم پس سے بھر چکے ہیں۔ جاوید کوڈو نے کہاکہ پہلے

لوگ طرح طرح کے جملے کستے تھے لیکن جب مجھے عزت ملی تولوگ مجھے جھک کر ملنے لگے اوریہ سب رب تعالیٰ کی ذات کی مہربانی ہے ۔ جاوید کوڈونے بتایاکہ میری شادی پر اتنے لوگ آئے تھے کہ ایسا لگ رہا تھاکہ ا س روزلاہورمیں صرف میری بارات ہی ہے ،رش زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ مجھے ہاتھوں میں اٹھا کرآگے سے آگے پہنچا رہے تھے اور یہ منظر دیدنی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے بچوں کی شادیاں کر چکا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے دادا او رناناکا رتبہ بھی عطا کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…