اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

20 ارب کے تیل کی چوری ،مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماکے بھائی اور بیٹے نے تحقیقاتی افسران پر عدم اعتماد کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر تعلیم شیخ وقاص اکرم کے بھائی اور ایم این اے شیخ اکرم کے بیٹے 20 ارب تیل چوری میں ملوث ملزم شیراز اکرم نے مقدمہ کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسران پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے اورتحقیقاتی ٹیم کی تبدیلی کیلئے ڈی پی او جھنگ سے استدعا کی ہے جبکہ مقدمہ میں ملوث پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت کی سماعت کل جمعرات کے روز ایڈیشنل سیشن جج جھنگ کے روبرو کرینگے

شیخ وقاص اکرم کے بڑے بھائی شیخ شیراز اکرم کیخلاف تیل چوری کا مقدمہ تھانہ صدر جھنگ میں رجسٹرڈ ہے جس کی تحقیقات ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی اور انسپکٹر عبدالصبور کررہے ہیں اس مقدمہ میں تیرہ ملزمان نامزد ہیں تاہم گرفتار صرف ایک ملزم ہے باقی ملزمان مفرور ہیں تاہم شیراز اکرم نے مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے شیخ وقاص خاندان نے مقامی پولیس کے افسران پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی وجہ سے افسران ان کیخلاف ہیں حقائق کے مطابق مقامی پولیس بیس ارب تیل چوری واقعہ کی تحقیقات مثبت سمت میں جارہے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق پارکو پائپ لائن ملہوآنہ موڑ پر تیل چوری کی سالوں سے جاری تھی اور اس سکینڈل میں پارکو کے اعلیٰ حکام بھی ملوث ہیں جھنگ پولیس نے شیخ مقامی خاندان کے ملکیتی تمام پٹرول پمپوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ پٹرول پمپوں پر کتنا ڈیزل فروخت ہو رہا ہے اور پٹرول پمپوں پر بجلی کے بل بھی طلب کرکے قبضہ میں لے لئے ہیں تاکہ حقائق تک پہنچا جاسکے جبکہ دوسری طرف شیخ وقاص خاندان نے تحقیقاتی ٹیم تبدیل کرانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ اکتیس اکتوبر بروز جمعرات کو شیخ شیراز کی عبوری ضمانت کی تاریخ ہے

پولیس نے عدالت سے استدعا کررکھی ہے کہ ضمانت منسوخ کی جائے تاکہ بڑے ملزم شیخ شیراز سے تفتیش کی جاسکے اس حوالے سے انسپکٹر عبدالصبور نے آن لائن کو بتایا کہ پارکو کے حکام بھی تعاون نہیں کررہے تاہم پولیس نے کھوج لگا لیا ہے اور چوری پارکو حکام کے بغیر ناممکن ہے مدعی مقدمہ پارکو ایڈمن خالد نے بتایا کہ وہ جلد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے شیخ فیملی

کے سربراہ شیخ نواز نے ہاکری سے عملی زندگی کا آغاز کیا تھا جو اب خاندان شالیمار ٹرانسپورٹ کا مالک اور اربوں کے اثاثہ جات رکھتا ہے لیکن ان کی عادات اب بھی پرانی ہیں اس خاندان نے جھنگ سے موٹروے سے محروم کیا تاکہ ان کی ٹرانسپورٹ شالیمار چلتی رہے اور روہی ٹرین بند کرانے میں اہم کردار ادا کیا اس خاندان کی کرپشن بددیانتی اور قتل و غارت پر کئی مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں ن



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…