بغداد(این این آئی) عراق کے شہر کربلا میں مظاہرین پر س سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد ہلاک جب کہ 865 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے سکول اور یونی ورسٹی کے طلب علموں پر آنسو گیس کے شیل بھی برسائے،واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ مظاہرین گزشتہ 4 دنوں سے وزیراعظم عدیل عبدل مہدی کی حکومت اور اتحادیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کرپٹ اور مسائل سے لاعلم ہے،۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے
نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 865 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔عراقی میڈیا کے مطابق مظاہرین گزشتہ 4 دنوں سے وزیراعظم عدیل عبدل مہدی کی حکومت اور اتحادیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کرپٹ اور مسائل سے لاعلم ہے، سکیورٹی فورسز نے سکول اور یونی ورسٹی کے طلب علموں پر آنسو گیس کے شیل بھی برسائے گئے۔واضح رہے کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 250 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔