اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

زرداری اگر بیمار  ہیں تو حکومت کا کیا قصور؟ کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد کا علاج بھی قوم کا نقصان ہے، فردوس عاشق اعوان نے کھری کھری سنادیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول بھٹو ابھی تک  لاڑکانہ کی ہار کے زخم چاٹ رہے ہیں، بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں،آصف علی زرداری اگر بیمار  ہیں تو حکومت کا کیا قصور؟ کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد کا علاج بھی قوم کا نقصان ہے، قوم کا نقصان کرنے والے تاریخ کے بھی مجرم رہیں گے۔ پیر کو بلاول بھٹو زرداری کے الزامات کے جواب میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو ابھی تک  لاڑکانہ کی ہار کے

زخم چاٹ رہے ہیں اور اس صدمے سے باہر نہیں آئے، یہ بہکی بہکی باتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شدید صدمے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پتہ چل گیا ہے کہ اب سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کا بوریا بستر گول ہے کیونکہ عوام انہیں مسترد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری اگر بیمار  ہیں تو حکومت کا کیا قصور؟ حکومت ٹیکس پیئر کے پیسے سے ان کا علاج کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار افراد کا علاج بھی قوم کا نقصان ہے۔ قوم کا نقصان کرنے والے تاریخ کے بھی مجرم رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…