منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایف یو جے نے الیکٹرانک میڈیا،اینکرز پر پابندیوں کے حکم نامے کو مسترد کردیا،جوابی اقدام کا اعلان،چیئرمین پیمرا نے حیرت انگیز وضاحت کردی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیمراکی جانب سے اینکرز اور الیکٹرانک میڈیا پر لگائی جانے والی نئی پابندیوں کو سختی سے مسترد اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا میڈیا پر قدغن لگانے سے باز رہے،صحافی یا اینکرز کا موقف آزادانہ ہوتا ہے وہ کسی پارٹی کا موقف نہیں ہوتالہذا پیمرا کا نوٹس آزادی اظہار پر پابندی کے زمرے میں آتاہے۔

اس حوالے سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے چیئرمین پیمرا محمد سلیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔انہوں نے پیمرا کی جانب سے میڈیا پر لگائی جانے والی مجوزہ پابندیوں پر سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اور پیمرا کا ادارہ الیکٹرانک میڈیا کو سہولت فراہم کرنے کی بجائے ان پر پابندیوں سے باز رہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اینکرز پر کسی دوسرے پروگرام میں شرکت پرپابندی کسی قاعدے قانون کے تحت نہیں کی جاسکتی۔ افضل بٹ کا کہناتھا صحافی یا اینکرز کا موقف آزادانہ ہوتا ہے وہ کسی پارٹی کا موقف نہیں ہوتالہذا پیمرا کا نوٹس آزادی اظہار پر پابندی کے زمرے میں آتاہے۔ پی ایف یو جے پیمرا کے نوٹس پر ملک گیر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہوئے نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کسی اینکر پر پابندی عائد نہیں کی،نہ ہی کسی موضوع ہر ٹاک شو کرنے کی پابندی ہے، پیمرا نے ایکٹ کے تحت محض تجاویز دی ہیں کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیمراکی جانب سے اینکرز اور الیکٹرانک میڈیا پر لگائی جانے والی نئی پابندیوں کو سختی سے مسترد اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا میڈیا پر قدغن لگانے سے باز رہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…