جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی الرٹ کردیا گیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور دیگر متعلقہ سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اس ضمن میں ہوٹل میریٹ سے پاک سیکریٹریٹ تک جانے والی سڑک کا ایک حصہ بھی بند کردیا گیا ۔آزادی مارچ میں شرکت کے لیے ملک کے دیگر صوبوں

شہروں اور قصبوں سے بھی قافلے مرکزی قافلے کے ساتھ مل کر طے شدہ پروگرام کے مطابق 31 اکتوبر کو سہ پہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کوئی بھی سماج دشمن عنصر ہونے والی بھیڑ بھاڑ سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔پولیس سمیت سیکورٹی کے حوالے سے دیگر تمام متعلقہ ادارے اس وقت چوکنا ہیں اور وہ جگہ جگہ اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔آزادی مارچ کے حوالے سے رہبر کمیٹی اور اسلام آباد کی ضلعی کمیٹی کے درمیان ایک باقاعدہ معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے تحت شرکائے مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے،معاہدے کی پاسداری کی یقین دہانی دونوں اطراف سے کرائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…