جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکارہ کی عمر 68 سال ، پھر بھی جوان کیسے نظر آتی ہے؟ صحت کارازخود ہی بتادیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) معروف امریکی اداکارہ جینی سیمور کی عمر 68سال ہو چکی ہے مگر وہ اب بھی ایسی نوجوان نظر آتی ہیں کہ کوئی ان کی اصل عمر کا یقین ہی نہیں کرتا۔ حتیٰ کہ ڈائریکٹر بھی ان کی اصل عمر کے مطابق انہیں کردار نہیں دیتے اور کہتے ہیں کہ وہ کسی طرح بھی اپنی اصل عمر کے مطابق دکھائی نہیں دیتی۔ اب جینی سیمور نے اپنی اس دیرپاخوبصورتی کا راز بتا دیا ہے۔ جینی سیمور کا کہنا ہے کہ کوئی

یقین کرے یا نہ کرے مگر میں نے کبھی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔ میک اپ کے علاوہ اگر مجھے کسی چیز کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ ’گرے وِگ‘ ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ میری جلد قدرتی طور پر ’آلیو‘ (Olive)ہے۔ اسی آلیو سکن کی وجہ سے میں نوجوانی میں بہت پریشان رہتی تھی مگر اب مجھے احساس ہوا کہ یہ میرے لیے کتنی فائدہ مند ہے۔جینی سیمور کا کہنا تھا کہ خوبصورتی کے حوالے سے میری روٹین بہت سادہ ہے۔ میرے پاس فیشل یا پیل(Peel)کے لیے وقت نہیں ہوتا۔ تاہم میں اپنی جلد کی صفائی کے حوالے سے بہت محتاط رہتی ہوں۔ جب میں گھر میں فارغ ہوتی ہوں تو اپنے چہرے پر ماسک لگاتی ہوں۔ میں ہر روز رات کو ریٹنول (Retinol)کریم بھی استعمال کرتی ہوں، جو کہ جلد کے خلیوں کو صحت مند رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ میں Hyaluronicکریم ، ٹائم لیس سکن کیئر بھی موئسچرائزر کے طور پر استعمال کرتی ہوں۔ خوراک میں میں سبز پتوں والی سبزیوں کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ ورزش میری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے اور اسے بھی میں اپنی خوبصورتی کا راز خیال کرتی ہوں۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…