جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

نواز شریف کی صحت کا معاملہ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے یا نہیں؟بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا، وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت پر حکومت پنجاب کا موقف پیش کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت پنجاب کا موقف جاننے کے لئے وزیراعلی پنجاب کو طلب کیا گیا ہے۔ اس ضمن

میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے معزز عدالت کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے پیر کے روز اپنے قانون ماہرین کو مشاورت کے لئے طلب کیا ہے۔قانونی ماہرین کی مشاورت سے حکومت پنجاب کے موقف کو حتمی شکل دی جائے گی اور وزیراعلی معزز عدالت کے سامنے وہ موقف رکھیں گے۔نواز شریف کا اس وقت سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے۔ حکومت پنجاب کا اعلی سطح کا میڈیکل بورڈ ان کا علاج کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…