جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو ڈبودیا، سرمایہ کاروں کا بڑا نقصان

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا،مارکیٹ میں مسلسل تین ہفتے مجموعی طورپرتیزی کے بعدگذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی،سرمایہ کاروں کے 34کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ کے ایس ای100انڈیکس200پوائنٹس کمی کے بعد33600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور جے یو آئی کی جانب سے آزادی مارچ کے حوالے سے سیاسی افق پر پائی جانیوالی افراتفری کے سبب سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریز کیاجس کی وجہ سے مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے2دن کی مندی سے انڈیکس  890.44پوائنٹس لوز کر گیاتاہم آئندہ ماہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود کم ہونے کے ا مکانات،ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی اور سی پیک گوادر پورٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں تیز رفتار سرگرمیو ں کے پیش نظر مالیاتی ادارو ں اور انسٹی ٹیوشنز نے دلچسپی بھی لی اوراسی سبب 2دن کی تیزی سے انڈیکس نے677.75پوائنٹس ریکور کئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ پر مندی کے اثرات غالب رہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 212.69پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس33870.15پوائنٹس سے گھٹ کر33657.46پوائنٹس ہو گیا اسی طرح90.74پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس15828.63پوائنٹس سے کم ہو کر15737.89پوائنٹس پر آگیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24453.83پوائنٹس سے بڑھ کر24457.65پوائنٹس پر بند ہوا۔گذشتہ ہفتے مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 34کروڑ65لاکھ71ہزار149روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم66کھرب 66کھرب39ارب23کروڑ 37لاکھ68ہزار183روپے سے کم ہو کر66کھرب 39ارب58کروڑ3لاکھ39ہزار332روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس33937.16پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب انڈیکس ایک موقع پر30069.93پوائنٹس کی کم سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ4اب روپے مالیت کے17کروڑ8لاکھ57ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 3ارب روپے مالیت کے8کروڑ36لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1756کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے778کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،875میں کمی اور103کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،لوٹے کیمیکل،بینک آف پنجاب،فوجی سیمنٹ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،اینگرو فرٹیلائزر،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،حیسکول پیٹرول،امریلی اسٹیل،پاک انٹر نیشنل بلک،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم،ڈی ی کے سیمنٹ،میپل لیف،پاک انٹر نیشنل بلک،ورلڈ کال ٹیلی کام،ہم نیٹ ورک،دوست اسٹیل لمیٹڈ،انٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ، کوئس فوڈزاورجہانگیر صدیق کمپنی سر فہرست رہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…