ریاض (نیوزڈیسک)تیل کی قیمتیں اور پیداوار،سعودی عرب کا اعلان،دنیا پریشان،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران سعودی عرب کی طرف سے خام تیل کی وافر پیداوار کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں واضح کمی ہوئی۔ اب جبکہ تجزیہ کار یہ توقع کررہے تھے کہ تیل کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہوسکتا ہے تو سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اسے ریکارڈ بلند ترین سطح پر لے جانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کے مطابق بڑھتی ہوئی مانگ کے نتیجے میں مئی کے مہینے میں سعودی عرب نے پیداوار 10.3 ملین بیرل یومیہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچا دی تھی۔ پیداوارمیں مزید اضافے کے متعلق بات کرتے ہوئے سعودی ارامکو کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمارکیٹنگ احمد السبائع کا کہنا تھا، ”ہمارے پاس خام تیل کی وافر مقدار ہے۔۔۔ آپ سعودی عرب کی طرف سے کوئی کمی نہیں دیکھیں گے۔ جتنی بھی ضرورت ہوگی ہم پوری کریں گے۔ اگر مارکیٹ طلب کا اظہار کرے گی تو ہم اسے پورا کریں گے۔“ماضی میں موسم گرما میں سعودی عرب کی طرف سے خام تیل کی برآمد میں کمی دیکھنے میں آتی رہی ہے جس کی وجہ مقامی طلب میں اضافہ ہے، لیکن اس دفعہ صورتحال مختلف ہے اور کمی کی بجائے اضافے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔