کراچی (آن لائن ) نیب نے 7 کھرب روپے سے زائد کی رقم ریکور کر لی، ڈی جی نیب کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی بیورو نے702ارب روپے ریکور کیے ہیں، رواں سال 3ارب 40کروڑ روپے پلی بارگیننگ کے ذریعے وصول کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب کراچی کی جانب سے حیران کن دعویٰ کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز جاری بیان میں ڈی جی نیب کراچی نے دعویٰ کیا ہے کہ
کراچی بیورو 7 سو ارب روپے سے زائد کی رقم ریکور کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ڈی جی نیب کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی بیورو نے رواں سال اب تک 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کر لی ہے۔ جبکہ نیب کراچی بیورو اپنے قیام سے اب تک 7 کھرب 2 ارب روپے سے زائد کی رقم ریکور کر چکا ہے۔ ڈی جی نیب کراچی بیورو کا کہنا ہے کہ ریکور کی گئی زیادہ تر رقم پلے بارگین کے تحت حاصل کی گئی۔رواں سال بھی نیب کراچی بیورو نے جتنی بھی رقم ریکور کی ہے، وہ سب پلے بارگین کے تحت حاصل کی گئی ہے۔ایک سال میں 37ریفرنس احتساب عدالت کوبھیجے گئے جبکہ رواں سال 93انویسٹی گیشنزمکمل کی جائیں گی۔ جبکہ دوسری جانب قومی احتساب بیورو کا دعویٰ ہے کہ موجودہ چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے ذمے داری سنبھالنے کے بعد سے لوٹی گئی رقم کی ریکوریاں کرنے میں تیزی آئی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے چئیرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک 71 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے۔ جبکہ نیب کی جانب سے مزید کئی ایسے کیسز پر کام کیا جا رہا ہے جن سے کئی ارب روپے مزید ریکور ہونے کا امکان ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ نیب کے پلے بارگین قانون کے تحت کرپشن میں ملوث کوئی بھی شخص لوٹی گئی رقم کا محض 10 فیصد ادا کر کے اپنے خلاف کیسز ختم کروا سکتا ہے۔