جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گریڈ 14 کا سرکاری ملازم گرفتار ،دوران تفتیش حیران کن انکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) محکمہ کے ایم سی کا گریڈ 14کے ملازم عدنان عرف ملا کو ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا ہے ،ملزم پولیس پر حملوں ، قتل، اقدام قتل اوردہشت گردی کے مقدمات میں اشتہاری ہونے کے باوجود 14ویں گریڈ تک ترقی کرگیا۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عدنان عرف ملا نے دوران تفتیش 1996 میں ایس ایچ او ذیشان کاظمی پر حملے کا انکشاف کیا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ ملزم نے سعودآباد میں ایس ایچ او ناصر لودھی کو جان سے مارنے کی نیت سے بھی حملہ کیا جس میں وہ محفوظ رہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ2016 میں ملزم نے کھوکھراپار میں مخالف پارٹی کے عہدیدار کوفائرنگ کرکے قتل کیا اور سعوآباد کے علاقے میں بھی مخالف پارٹی کے 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق 1997 میں سیاسی اثر ورسوخ کی بنیاد پر ملزم کے ایم سی میں نائب قاصد بھرتی ہوا اور حیرتناک طور پر مفروری کے دوران ہی ترقی کرتا ہوا 14 گریڈ تک ترقی کردیا، ملزم 2002 سے 2012 تک مانسہرہ اور راولپنڈی میں مفرور رہا اور مفرورری کے دوران اس نے مانسہرہ میں بھی خاتون سے شادی کی جبکہ ملزم کی پہلی بیوی کراچی میں مقیم ہے، ملزم اپنی رہائشگاہ تبدیل کرتا رہتا تھا۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ کورنگی سے گرفتار ٹارگٹ کلر عدنان عرف ملا نے دوران تفتیش پولیس اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…