اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال ملک کا ایک بار پھر دماغ خراب ہوگیا اور انہوں نے اپنے قد سے بڑی بات کرتے ہوئے بڑھک ماری ہےکہ پاکستان نے اگراپنا رویہ نہ بدلہ تو ہم کنٹرول لائن پار کردیں گے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ستیاپال ملک نے
سری نگر میں پولیس کی ایک تقریب سے خطاب میں بڑھک مارتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان نے رویہ نہ بدلہ اور دہشتگردی کی حمایت ترک نہ کی تو بھارتی مسلح افواج کنٹرول لائن پار کردیںگی ۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت سرحدی کشیدگی عروج پرہے ۔