اسلام آباد( نیوز ڈیسک)نواز شریف کے داماد کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کر لیا گیا‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نیب ہیڈ کواٹر سے سروسز ہسپتال منتقل کرنے کا سنتے ہی نواز شریف کے داماد کیپٹن ر صفدر ان کی عیادت کرنے جا رہے تھے کہ
موٹروےمیں راوی ٹول پلازہ سے ان کو گرفتار کر لیا ‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپیٹن صفدر کا اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے‘ جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے