جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جے یو آئی ایف کے خلاف کریک ڈاؤن،موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ،سروس کب سے بند ہوجائے گی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں انہیں نظر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جب کہ ان کے سرگرم کارکنان کے خلاف بھی کریک ڈان کیا جائے گا۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ایسیے وقت میں یہ کریک ڈان جے یو آئی ایف کے خلاف کثیر جہتہ ہو گا۔جے یو آئی اید کی اعلی قیادت نے اپنے منصوبے بند مارچ اور دھرنا پر آگے بڑھنے کا فہصلہ کیا ہے۔

حکومت کے پاس امن برقرار رکھنے کے لیے سوائے تمام وسائل،اختیارتا اور آپشنز استعمال کرنے کا کوئی آپشن رہ جاتا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جے یو آئی ایف کی قیادت اور سرگرم کارکنوں کے حراستی کریک ڈان کے دوران حکمت عملی کے تحت مخصوص علاقوں خصوصا خیبرپختونخوا اور جزوی طور پر پنجاب میں موبائل فون سروس معطل کردی جائے گی۔وفاقی دارالحکومت میں فون سروس 30اکتوبر کو نصف شب کے بعد معطل کر دی جائے گی جو 31 اکتوبر کو رات گئے بحال کی جائے گی۔تاہم انتظامیہ صورتحال کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ جمیعت علمائیاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 31 اکتوبر کو آزادی مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی حمایت کا مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ابھی بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہے اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی۔ دوسری جانب حکومت بھی دھرنے کے ممکنہ نتائج سے نمٹنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔خیال رہے کہ حکومتی حکمت عملی کے تحت مولانا فضل الرحمن کو اکتوبر کے آخری 4 روز ترجیحا 26 اکتوبر کو گرفتار کیا جا سکتا ہے،مولانا کو 90روز کے لیے نظر بند کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…