منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

صرف کھانے کا تصور بھی موٹاپے کی وجہ بن سکتا ہے؟

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )مزیدار کھانوں کے بارے میں سوچ کر ہی ہمارے منہ میں پانی آنا شروع ہوجاتا ہے تاہم ایک نئی ریسرچ کے مطابق ان خیالات کا اثر آپ کے وزن پر بھی پڑ سکتا ہے۔ تحقیق کے دوران محقیقین نے پایا کہ جن لوگوں میں کھانوں کی خوشبوو¿ں کو بہتر انداز میں تصور کرنے کی صلاحیت تھی ان کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) زیادہ تھا۔ تاحال یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان دونوں باتوں میں تعلق کیسے قائم ہوا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ ایسے فرد کو کھانوں کے زیادہ خیالات کی وجہ سے کھانے کی طلب زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وزن بڑھتا ہے۔ ییل یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ریسرچرز کے مطابق ‘کھانے کی خواہش اور اس تک پہنچنے میں تصورات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔’ انہوں نے بتایا کہ دو مختلف گروپوں پر تحقیق کی گئی اور دونوں میں زیادہ بی ایم آئی والے افراد نے رپورٹ کیا کہ انہیں کھانے کے خیالات زیادہ آتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ خیالات سے ہمارے کھانے کی خواہش بڑھتی ہے جس کے باعث ہم کھانے بھی زیادہ لگتے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…