اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شاہی محل کی جانب سے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو جاری ۔برطانوی شاہی محل نے ٹوئٹر پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے دورے کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو ’’شکریہ پاکستان‘‘ کے
ساتھ پوسٹ کی۔ویڈیو میں برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان کے مختلف مقامات کی سیر کرتے اور رکشے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا۔یاد رہے کہ پاکستان کے تاریخی دورے کے موقع پر انہوں نے اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات کی سیر کی تھی ۔