اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر گزشتہ روز شہید ہونے والے لانس نائیک زاہد کو شاندار خراج تحسین پیش ،ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ وطن کی مٹی گواہ رہنا، وطن عزیز پاکستان کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے مردِ مجاہد کی عظمت کو سلام۔ایک صارف نے کہا کہ اس عظیم ہیرو کو سلام، جس نے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جان کی قربانی دی،ایک صارف نے شہید زاہد
کو وطن کا عظیم بیٹا قرار دے دیااور دعا کی اللہ ان کی شہادت قبول کرے،ایک اور صارف نے ٹویٹ کیاپاک فوج نے ایک سپاہی کی شہادت کے بدلے 9 بھارتی فوجیوں کوجہنم واصل کردیا ۔۔۔سلام پاک فوج،یاد رہے لانس نائیک زاہد گزشتہ روز بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید ہوئے، جس کے نتیجے میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا تھا۔