بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس،مقدمے کی سماعت سے پہلے ہی ایسا کام ہوگیا جو کسی کے وہم و گمان میں نہ تھا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس معاملے پر مقدمے کی سماعت کرنے والا فل کورٹ بینچ تحلیل ہوگیا۔ پیر کو دور ان سماعت بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی عدم دستیابی کے باعث بینچ تحلیل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوارہے ہیں۔ منیر اے ملک نے کہاکہ مقدمے کے سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ بینچ کی تشکیل عدالت کی صوابدید ہے۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہماری جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق درخواستیں تھیں تمام درخواست گزار موجود تھے۔ایک جج صاحب کی غیر موجودگی کی وجہ سے بینچ تحلیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی آرڈر ہوتا ہے تو اس کا مطلب انصاف نہیں ہو گا،بغیر کسی گرائونڈ کے بینچ تحلیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس بینچ کے علاوہ ہمارا کسی دوسرے بینچ پر ہمارا اعتراض ہو گا،ہم چاہتے ہیں یہی بینچ کیس سنے،دو سماعتیں ایک جج سن چکے ہیں۔سینئر وکیل حامد خان نے کہاکہ یہ رویت ہے کہ جب ایک بینچ سماعت کرتا ہے تو پورا کیس وہی سنتا ہے،یہ فل کورٹ بنایا گیا تھا، چیف جسٹس کے پاس اختیار نہیں کہ کوئی دوسرا بینچ بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں کوئی مجبوری نہیں ہے اگر ایک جج نہیں ہے تو انتظار کیا جا سکتا ہے،سپریم کورٹ کا فل کورٹ کا آرڈر موجود ہے یہ تبدیل نہیں ہو سکتا،اگر ایسا ہوا تو یہ غیر آئینی اقدام ہو گا۔سینئر علی احمد کرد نے کہاکہ اس کیس میں کیا ارجنسی ہے سمجھ نہیں آتی۔

جب کسی نے بینچ تحلیل کرنے کی کسی نے استدعا بھی نہیں کی۔رشید رضوی سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہاکہ افتخارمحمد چوہدری کے کیس میں 2 ماہ پانچ دن کیس چلا،پہلے دن سے ہمیں لگ رہا ہے کہ ان ججز کا بس چلے تو دو گھنٹے میں فیصلہ کر دیں،کیا یہ کسی کے ریٹائرمنٹ سے پہلے فیصلہ دینا چاہتے ہیں،جج منٹ موجود ہے جب بینچ تشکیل دے دیا جائے تو بینچ تحلیل نہیں ہو سکتا،ان ججز کا کندیکٹ نظر آ رہا ہے کہ انصاف نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…