اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھرکے 500 مدارس میں جدید لیبارٹریاں بنانے کا منصوبہ تیار۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے امور نوجوانان پروگرام نے ملک بھر کے دینی مدارس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے 500 مدارس میں جدید لیبارٹریاں قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ جدید لیبارٹریوں کے قیام کی منصوبہ بندی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی طلب اور بہتر و معیاری تعلیم
میں اس ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے پیش نظر کی گئی ۔اس حوالے سے مذکورہ پروگرام کے حکام نے بتایا کہ بیشتر مدارس کو رسمی تعلیمی پروگرامز کی جانب لے جایا گیا تاکہ مذہبی علوم کے ساتھ ساتھ ان طلبہ کو بنیادی رسمی علوم سے بھی آراستہ کیا جا سکے۔اس ضمن مین طلبا کو تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ مختلف سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز کو سمجھ کر ان کو استعمال کر سکیں اور بروئے کار لایا جا سکے۔