پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم میرے حلقہ میں آرہے ہیں لیکن میں بطور رکن قومی اسمبلی و حکومتی اتحادی تقریب میں شریک نہیں ہوں گا،محمد اسلم بھوتانی نے دوٹوک انکارکردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لسبیلہ(این این آئی)لسبیلہ گوادر سے آزاد منتخب رکن قومی اسمبلی اور عمران خان حکومت کے اتحادی محمد اسلم بھوتانی نے حبکو کول پاور جنرنیشن کی آج کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حبکو کول پاور انتظامیہ نے اسلم بھوتانی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم جب اس بارے میں میڈیا کے نمائندوں نے رکن قومی اسمبلی سے شرکت سے معذرت کی وجہ پوچھی تو اسلم بھوتانی کا موقف تھا کہ ماحولیات اور مقامی لوگوں کے حوالے سے حبکو کول پاور کے خلاف میرے تحفظات

ابھی تک برقرار ہیں اور انھوں نے حبکو کے خلاف بھر پور تحریک چلائی جس میں ہزاروں لوگوں نے ان کاساتھ دیا اور ماحولیاتی ٹریبونل و عدالت میں ابھی تک میری پٹیشن چل رہی ہے اس صورت میں حبکو کول کے افتتاحی تقریب میں شرکت میرے موقف کی نفی ہو گی اس لیئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے اسلم بھوتانی نے کہاکہ مجھے افسوس ہو گا کہ وزیر اعظم میرے حلقہ میں آرہے ہیں اور میں بطور رکن قومی اسمبلی و حکومتی اتحادی وہاں پر موجو د نہیں ہو نگا لیکن میرے اصول میرے لیئے پروٹو کول کے تقاضوں سے زیادہ اہم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…