اسلام آباد(آن لائن) آزادی مارچ سے قبل جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر 25ہزار سے زائد شرکا ء جڑواں شہروں میں پہنچ چکے ہیں، عزیز و اقارب کے پاس اور پرائیویٹ رہائش حاصل کر لیں۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ
جے یو آئی فضل الرحمان کے 25 ہزار کے قریب کارکنان اپنے قائد کے حکم پر جڑواں شہروں میں قیام پذیر ہو گئے ہیں، اور ہزاروں افراد نے وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی کے دیہی علاقوں میں اپنی رہائشیں رکھ لی ہیں، ترنول، گولڑہ، بھارہ کہو، ڈھوک کالا خان، ترامڑی، سلطانہ فاؤنڈیشن، روات، سہالہ، چکری اور راولپنڈی کے علاقہ اڈیالہ روڈودیگر علاقوں میں ہزاروں افراد نے اپنے رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور پرائیویٹ رہائش اختیار کر لی ہے ۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز سیکٹرز میں زیر تعمیر پلازے بھی عارضی طور پر حاصل کر لئے گئے ہیں، دوسری جانب وفاقی حکومت وفاق کو صرف پوش سیکٹرز کا نام دیکر سیکیورٹی سخت کیے ہوئیہے، مکر مولانا فضل الرحمان گروپ کے حامیوں کی دیہی علاقو ں میں بڑی تعداد پائی جاتی ہے نیبز اسلام آباد، راولپنڈی میں جمعیت علماء اسلام کے مدارس میں بھی ہزاروں کی تعداد میں ملک کے مختلف علاقوں سے کارکنان پہنچ چکے ہیں۔