اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو سکتی ہے، ان علاقوں میں گزشتہ دنوں ہونے والی برف باری کے بعد موسم سرد ہوچکا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں بلند پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے، تاہم ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں بارش ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ریکارڈ کیا جانے والا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 24، لاہور میں 18، پشاور میں 16، کوئٹہ میں 8، مظفر ا?باد میں 11، گلگت میں 8، فیصل آباد میں 16، ملتان میں 18 اور حیدر آباد میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔