جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کا مولانافضل الرحمان کے متعددمطالبات تسلیم کرنے کا عندیہ،وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پرامن دھرنے اور احتجاج کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے، مولانا فضل الرحمن کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں ہے۔گزشتہ شب کراچی میں ایک سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی ملک و قوم کے مفاد میں بات سننے کو تیار ہے،

پرامن احتجاج کرنے والوں کو ہر سہولت فراہم کریں گے تاہم انتشار اور بدامنی پھیلانے کی صورت میں دوسرا راستہ اختیار کیا جائے گا، اظہار رائے کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں، مولانا فضل الرحمن کے مطالبات سنیں گے جو مطالبات جائز ہوں گے اس پر غور بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت کی حیثیت سے ملک کی بقا و خیر خواہی کے لیے راست اقدامات کرے گی جس میں ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، پرامن احتجاج اور دھرنا پر ہر سہولت فراہم کریں گے لیکن بدامنی اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف دوسرا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سیاسی شخصیت ہیں، مذکرات میں کچھ حتمی نہیں، بات چیت کرکے راضی کرنے اور وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے دست بردار کرانے کی کوشش کریں گے۔قبل ازیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ حج پالیسی میں نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے جس سے حجاج کو فائدہ ہوگا، حاجیوں کے لیے حج کو آسان تر بنانے کے لیے حکومت متحرک ہے، حاجی ہمارا باس اور ہم اس کے خادم ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…