اسلام آباد (این این آئی)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے فافن رپورٹ حقائق کی نشاندہی ہے،ریاستی طاقت کے ذریعے پیپلز پارٹی امیدوار سے جیت چھین لی گئی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے فافن رپورٹ حقائق
کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ رینجرز نے پیپلز پارٹی کے امیدواراور ووٹروں کو ہراساں کیا۔ انہوں نے کہاکہ2018 کی طرح ضمنی انتخاب کے نتائج چوری کیئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جاتا رہا۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی طاقت کے ذریعے پیپلز پارٹی امیدوار سے جیت چھین لی گئی۔