لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ رہبرکمیٹی کی سطح پر فیصلہ ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے،حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہے،ایک طرف وزیراعظم گالیاں نکال رہے ہیں اور دوسری طرف وزراء مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے پہلے رہبرکمیٹی کی
سطح پر فیصلہ کیا جائے گا کہ حکومت سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں اوراس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔ حکومت ابھی توبہت غیرسنجید ہے ایک طرف وزیر اعظم گالیاں نکال رہے ہیں اور دوسری طرف وزراء مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔ ابھی تک حکومت کی طرف سے ایسی پیشکش نہیں ہوئی جسے سنجیدہ لیا جائے او ر جب تک پوزیشن جماعتیں اجتماعی طور پر فیصلہ نہیں کرتیں مذاکرات نہیں ہوں گے۔