اسلام آباد(نیوزڈیسک)آزادی مارچ اور دھرنے کی حمایت،مولانافضل الرحمان کا سعودی عرب اورچین سمیت 13غیر ملکی سفارتخانوں سے رابطہ،ایسا جواب ملا کہ شدید شرمندگی کاسامناکرنا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ اوردھرنے کے بارے میں کہاجارہاتھا کہ انہیں سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے جس کا کئی تجزیہ نگاروں نے بھی دعویٰ کیا، لیکن سعودی سفارتکاروں نے واضح کردیا ہے کہ ان کے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں اور انہوں نے اس مسئلے کو پاکستان کا
اندرونی معاملہ قراردیا ہے سعودی عرب نے اس سلسلے میں مولانافضل الرحمان کو واضح انکارکردیا ہے، سعودی عرب حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو اس سے قبل چینی سفارتخانے نے بھی صاف جواب دے دیاتھا یہاں تک کہ چین کے سفیر نے بھی مولانافضل الرحمان کی ٹیم سے ملاقات تک سے انکارکردیاتھا اور انہیں صاف جواب دے دیاتھا، قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مجموعی طورپر تیرہ غیر ملکی سفارتخانوں سے رابطوں کی کوشش کی لیکن انہیں ناکامی اورشرمندگی کا سامناکرنا پڑا۔