مردان(این این آئی)حکومت سے مذاکرات ہونگے یا نہیں؟افواہوں کا ڈراپ سین،مولانا فضل الرحمن نے حتمی اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونگے مذاکرات کے حوالے سے گردش کی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،حکومتی وزراء پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات کم اور دھمکیاں زیادہ دے رہے ہیں۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ
جس حکومت کا خود اپنی کوئی آئینی اور قانونی جواز نہ ہو وہ ہمیں آئین اور حقوق کی باتیں کیا سیکھائے گے سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے مردان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مزاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کے رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے اس میں اپوزیشن کا جو متفقہ موقف سامنے آئے گا اس پر عمل درامد کیا جائے گا مولانا فضل الرحمان نے کہا کے ہم گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہمارا ماضی اس بات کا گواہ کے ہم نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا ہے۔جمعیت کی رضاکار تنظیم انصارالاسلام الیکشن کمیشن اف پاکستان سے باقائدہ رجسٹرڈ ہے جو حکومت رضاکاروں سے خوفذدہ ہو وہ بلہ مسلح تنظیموں کا کیا مقابلہ کر پائے گی انہوں نے کہا کے اپوزیشن ایک پیج پر ہے 25 جولائی کے موقف پر سب جماعتیں اکھٹی ہیں ہم نے کسی کو مجبور نہیں کیا جو جماعت جس لیول پر ہمارے ساتھ مارچ میں شریک ہو ہمیں قبول ہے کیونکہ ہم سب کا ہدف ایک ہے۔ انہوں نے کہا کے ہم اداروں کے ساتھ تصادم پر یقین نہیں رکھتے لیکن بعض ریٹائرڈ لوگوں کو جواب دینے کا حق ضرور رکھتے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خدا نخواستہ پاکستان پر کوئی مشکل وقت ایا تو انصار الاسلام کے ڈھنڈا برادار سب سے پہلے محاز پر کھڑے ہونگے۔