پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کیمپوں پر حملہ، ”بھارتی میڈیا میں جْرات ہے تو پاک فوج کے جواب سے ہونیوالا بھارتی نقصان سامنے لائے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا چیلنج،دوٹوک اعلان کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)کیمپوں پر حملہ، ”بھارتی میڈیا میں جْرات ہے تو پاک فوج کے جواب سے ہونیوالا بھارتی نقصان سامنے لائے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا چیلنج،دوٹوک اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے نام نہاد کیمپوں پر حملے کاجھوٹا دعویٰ کررہاہے،بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر تک رسائی حاصل کرے،

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا، پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کریگی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر ناقابل برداشت قیمت چکانی پڑیگی۔ لائن ا?ف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت دہشت گردوں کے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹ چھپانے کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین اور مقامی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے،مقبوضہ کشمیر میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں ا?باد شہریوں کی مکمل حفاظت کریگی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر ناقابل برداشت قیمت چکانی پڑیگی۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے بھارتی دعووؤں اور جعلی فلیگ ا?پریشن کی تیاریوں کو سچ بتا کر بے نقاب کرتے رہیں گے۔میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ بھارتی فوج اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو لے جانے کے لئے کوشش کررہی ہے،اس کے لئے اس نے امن کا سفید پرچم لہرا دیا ہے، بھارتی فوج کو بلااشتعال سیزفائر خلاف ورزیوں سے پہلے سوچنا چاہیے، بھارتی فوج کو عسکری آداب کا احترام کرتے ہوئے شہری آبادیوں کونشانہ نہیں بنانا چاہیے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…