اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اوراپوزیشن کے درمیان آزادی مارچ پر مذاکرات سے متعلق بریک تھروہوگیا،روزنامہ 92نیوز کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم اورجے یوآئی (ف)کے درمیان پہلے باضابطہ رابطہ میں ملاقات طے پاگئی، حکومتی مذاکراتی ٹیم آج جے یوآئی (ف)کے سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفورحیدری سے ان کے گھر پارلیمنٹ لاجز میں رات آٹھ بجے ملاقات کریگی۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی
نے سینیٹرعبدالغفورحیدری سے رابطہ کیا، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ وزیردفاع پرویزخٹک اورکمیٹی کے دیگر ارکان ملاقات میں شامل ہونگے ۔عبد الغفور حیدری نے کہا چیئرمین سینٹ آزادی مارچ کے حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں،ان پرواضح کردیا کہ ہمارا موقف کلیئر ہے ،دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ ناممکن سی بات ہے۔