جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

میکسیکیو، سکیورٹی فورسز ال چاپو کے بیٹے کو گرفتار کرنے کے بعد چھوڑنے پر مجبور

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019 |

میکسیکو (این این آئی) میکسیکو کے شمالی علاقے سینالوا میں سکیورٹی فورسز نے منشیات فروش گینگ کے سرغنہ ال چاپو کے بیٹے کو گرفتار کرنے کے بعد گینگ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے علاقے میں ال چاپو کے بیٹے اور منشیات کی سمگلر جوکوئن ال چاپو کو گرفتار کیا جس کے بعد اس کے ساتھیوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا تھا۔جھڑپوں کے دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی

اور شہری جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے نظر آئے۔کئی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد پولیس کو مجبوراً جوکوئن کو چھوڑنا پڑا۔میکسیکو کے سیکریٹری دفاع لوس کریسینسیو ساندووال نے کہا ہے کہ واقعے میں 5 حملہ آور، ایک نیشنل گارڈ کا رکن، ایک شہری اور ایک قیدی ہلاک ہوئے ہیں۔قبل ازیں سینالوا پبلک سیکیورٹی کے سیکریٹری کرسٹبال کاسٹیڈا نے کہا تھا کہ واقعے میں 21 افراد زخمی ہوئے جبکہ 27 قیدی جیل توڑ کر بھاگ نکلے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…