ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دیں گے، یہ پہلی اسمبلی ہے جو ”ڈیزل“ کے بغیر چل رہی ہے، عمران خان نے کھری کھری سنا دیں

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ مجھے پتہ ہے یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، مولانا فضل الرحمن کے لوگ میرٹ پر آگئے تو ان کو بھی قرضہ دینگے،قرضہ میرٹ پر ملے گا،کوئی سفارش نہیں چلے گی،ملکی حالات خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ سفارش اور کرپشن ہے، ملک تب ترقی کرے گا جب سفارش اور کرپشن نہیں ہوگی، مدرسے کے بچوں کو اپنا بچہ سمجھنا ہے،

دینی تعلیم کے ساتھ سائنسی تعلیم بھی دلوائیں گے،مدرسوں کے علماء سے ملاقاتیں کی ہیں،ملک میں یکساں تعلیمی نظام لائیں گے،ایک بٹن دبانے سے تبدیلی نہیں آتی، حکومت اور قوم کی کوشش سے نیا پاکستان بنے گا،حقیقی تبدیلی کیلئے پہلے سوچ میں تبدیلی لانا ضروری ہے، عظیم قوم بننے کے لیے ہمیں خود کو بھی بدلنا ہوگا،تاجروں کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہم نے ٹیکس نہیں دینا، ہمیں ذہن بدلنا ہوگا، بھیک مانگ کر خود دار قوم نہیں بنتی، ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا جس کے تحت نوجوانوں کو 10 ہزار روپے سے 50 لاکھ تک قرض مل سکے گا، نوجوانوں کو کاروبار، اعلیٰ تعلیم، ہنر کے مواقع دیے جائیں گے، نوجوان گھربیٹھے آن لائن درخواست جمع کر اسکیں گے۔ تقریب میں وفاقی وزرا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسد عمر، معاون خصوصی نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ بعد ازاں کنونشن سینٹراسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب جوان پروگرام کی سب سے اہم چیز میرٹ ہے، پروگرام کا پہلا فیز شروع کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس پروگرام کیلئے 100 ارب مختص کیے ہیں، یہ قرضے نوجوانوں کیلئے ہیں، 25 ارب روپے صرف خواتین کیلئے ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…