اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریکوڈک معاملے پر اہم پیش رفت ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گفتگو میں کمپنی نے جرمانہ واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور ایک بار پھر پاکستان میں دوبارہ سے سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ انکشاف معروف صحافی ضمیر حیدر کی طرف سے کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کمپنی ایگزیکٹو سے ملاقات ہوئی تھی۔جس میں کمپنی نے نہ صرف جرمانہ نہ لینے کی حامی بھری بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔پاکستان نے مذکورہ کمپنی کو گارنٹی بھی دی ہے۔کمپنی کا خیال ہے کہ پاکستان میں کاپر اور گولڈ کا بہت پوٹینشل موجود ہے ۔