منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کتنے بڑے بجٹ کی سمری حکومت کو بھجوائے جانے کا امکان؟ وفاقی پولیس کی دھرنے اور مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع، عمارتیں بھی کرائے پر لینے کا انکشاف

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس نے2014ء کی طرز پر موجودہ جمعیت علماء اسلام کے دھرنے اور مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔کروڑوں روپے کا بجٹ حکومت سے لینے کے لئے بہت جلد سمری بھجوائے جانیکا امکان ہے۔2014ء کے دھرنے میں وفاقی پولیس نے کھانا،

گاڑیوں کا کرایہ،پٹرول،سیکورٹی ،عمارتوں کا کرایہ اور دیگر اخراجات کی مد میں 69 کروڑ54لاکھ روپے خرچ کئے تھے جبکہ اب کی بار وفاقی پولیس نے سابق دھرنا ہی کی طرز پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے دھرنا سے نمٹنے کیلئے پلان ترتیب دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں عمارتوں کو کرایہ پر لینے کے لئے بھی ہوم ورک شروع کردیا گیا ہے۔مظفرآباد،پنجاب اور کے پی کے پولیس کی اسلام آباد میں خدمات سرانجام دینے کے لئے وزارت داخلہ اگلے ہفتہ میں صوبوں کو خط ارسال کریگا۔واضح رہے کہ سابقہ دھرنا کے موقع پر وفاقی پولیس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اخراجات پر آڈٹ حکام نے اعتراض لگایا تھا اور ان بھاری رقم کے اخراجات پر کوئی ریکارڈ مرتب نہیں کیا گیا تاہم پولیس نے جواب دیا کہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اخراجات کئے گئے تاہم آڈٹ حکام نے تمام تر ریکارڈ مہیا کرنے اور ذمہ داران کے خلاف باضابطہ طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ سابق دھرنا میں کرپشن کرنیوالے پولیس کے ذمہ داران کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…