پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب کی آئل ریفائنری میں خوفناک حادثہ،قیمتی جانی نقصان

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ایک آئل ریفائنری میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں دو ملازمین ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو کے ریفائنری پلانٹ کی سالانہ اوور ہالنگ کے دوران ہونے والے ایک حادثے میں دو ملازمین ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پلانٹ بند تھا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز

کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ دیگر ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پلانٹ پر پہلے سے طے شیڈول کے تحت مینٹی ننس جاری تھی۔ ملازمین کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔ کمپنی انتظامیہ اور حکومت نے ’حادثے‘ کی نوعیت کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…