اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ صدرٹرمپ نے ایران اورامریکاکے درمیان سہولت کاری کیلئے کہا، دورہ ایران میں صدرحسن روحانی سے اس حوالے سے بات ہوئی، امریکی صدرٹرمپ جنگ پریقین نہیں رکھتے۔میرے خیال میں دونوں ممالک بات چیت سے مسئلے کاحل چاہتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو میں کیا،دریں اثناء وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پر
ریاض پہنچ گئے۔ شاہ خالد ائیر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبد العزیز ال سعود اور وزیر مملکت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے انکا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائیسمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ھمراہ ہیں۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، سعودی حکام اور سفارت خانے کے دیگر افسران بھی استقبال کیلئے موجود ھی تھے۔