بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کی سب سے بڑی پورٹ کمپنی کے حکام کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، 240 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کراچی(این این آئی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہانگ کانگ کی ہوچی سن پورٹ ہولڈنگز کمپنی کی طرف سے 240 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ہے۔منگل کوہوچی سن پورٹ ہولڈنگزکے منیجنگ ڈائریکٹر ارک لپ کی سربراہی میں وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں سفیر برائے بیرونی سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی،وفاقی وزیربرائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد،

معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیرحیدرگیلانی اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔ ہوچی سن پورٹ ہولڈنگز کا وفد منیجنگ ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ و افریقہ اینڈی تسوئی، بزنس ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ و افریقہ ارک نگ اور ان کی پاکستانی مینجمنٹ ٹیم کے ارکان پر مشتمل تھا۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی کراچی پورٹ پر ٹرمینل کی استعداد میں اضافہ کے لیے 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ گروپ منیجنگ ڈائریکٹر ارک اپ نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں ہوچی سن پورٹ ہولڈنگز کی طرف سے 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے بارے میں بتایاکہ اس سے کراچی پورٹ پر نئے کنٹینر ٹرمینل کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہو گا اور ہوچی سن پورٹ کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک ہو جائے گی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس سرمایہ کاری سے ہوچی سن کے ملازمین کی تعداد میں 3 ہزار تک اضافہ ہو گا۔وزیر اعظم کو ہوچی سن پورٹ ہولڈنگز کی ترقی، اس کی پیرنٹ کمپنی سی کے ہوچی سن ہولڈنگزاور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے گروپ کے اہم کردار اور عزم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کو کراچی کی بندر گاہ کی ترقی کے ذریعے اسے ایشیاء میں تجارت کا مرکز بنانے کے ضمن میں تعاون کے بارے میں بھی بتایا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کمپنی کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستان کی اقتصادی خوشحالی کے لئے

اس کے عزم کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سرمایہ کاری کے سلسلہ میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی اور کاروبار کو آسان بنانے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے جس سے ملک میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ سفیر برائے بیرونی سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ کرنسی کی متناسب قدر اور برآمدات میں اضافہ کے نتیجہ میں کنٹینر ٹرمینلز کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نتیجتاً اس سرمایہ کاری سے ہماری برآمدی مسابقت میں

مدد ملے گی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ اور قومی خزانے کے لئے زیادہ ریونیو حاصل ہو گا۔انہوں نے کہاکہ صورت حال کے پیش نظر اضافی کنٹینر ٹرمینل کی ضرورت ہے، نتیجے کے طور پر وفاقی خزانہ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ دونوں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ ہوچی سن پورٹ ہولڈنگز دنیا کی سب سے بڑی پورٹ کمپنی ہے جس کے 30 ہزار سے زائد ملازمین ہیں اور یہ کمپنی ایشیاء، مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ، امریکا اور آسٹریلیا سمیت 27 ممالک میں 52 بندر گاہوں اور ٹرمینلز پر کام کررہی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…