اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر سے امیدیں بڑھنے لگیں، امریکی جریدہ فوربز

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی جریدہ فوربز نے اپنی  رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر سے امیدیں بڑھنے لگیں، پر امن پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ کشش کا سامان پیدا کر سکتا ہے۔امریکی جریدے نے کہاکہ پاکستان نے آئی ٹی کے شعبہ کو امریکی کمپنیوں،

سرمایہ کاروں میں متعارف کرانا شروع کر دیا، اس شعبہ میں عالمی سودے پاکستان کی کمزور معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں۔امریکی جریدہ نے کہاکہ سان جوز، کیلی فورنیا میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی ایک روزہ نمائش بھی منعقد ہوئی۔ امریکی جریدہ نے کہاکہ حکومت پاکستان کی معاونت شامل تھی۔ پاکستانی سفیر اسدمجید نے کہاکہ مجموعی طور پر پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے،  ہم سلیکون ویلی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں کیا کچھ کرسکتا ہے۔اسد مجید نے کہاکہ 200 شرکا کو مائیکرو الیکٹرونیکس، سافٹ وئرڈیویلپمنٹ، مصنوعی ذہانت، کے متعلق آگاہ کیا گیا۔میڈیکل کے شعبہ میں جدت اور کیپیٹل وینچر کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔ اسد مجید خان نے کہاکہ معیشت وزیر اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے،  پاکستان اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹس کے زریعے 4 ارب ڈالر کما رہا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…